چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں کل آخری دو میچ کھیلے جائینگے، فائنل اتوارکو کھیلا جائیگا۔
چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں فائنل سے قبل ہفتہ کو آخری دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے میگا ایونٹ میں آج کا پہلا میچ ارجنٹائن اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ میزبان ہالینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں جمعرات تک محض ایک میچ میں کامیابی حاصل کر پائی تھی۔ اس سے قبل تین میچ کھیل چکی ہے جبکہ تینوں میں ہی اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 4-0 سے شکست دی، دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم انتہائی سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 2-1 سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں میزبان ہالینڈ نے پاکستان کو بآسانی 4-0 گول سے شکست دی۔ پاکستان ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم کو 4-1 گول سے شکست دی۔ میگا ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزما ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، میزبان ہالینڈ، ارجنٹائن اور بیلجیئم شامل ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو فائنل سے قبل آخری دو میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ ہالینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ پاکستان تین بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ یکم جولائی کو کھیلا جائیگا۔