چیمپئنزٹرافی ہاکی: گرین شرٹس نے ارجنٹائن کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی۔
نیدر لینڈ کے شہر بریڈا میں جاری چیمپئنزٹرافی ہاکی میں پاکستان نے ارجنٹائن کوایک کے مقابلے میں چار گول سےہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی،،اس سے قبل ایونٹ میں گرین شرٹس کو بھارت، آسڑیلیا اور ہالینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ارجنٹینا کیخلاف میچ کے دسویں منٹ میں عرفان جونیئر نے گول کرتے ہوئے ٹیم کا کھاتہ کھولا، دوسرے کوارٹر کے آخری منٹ میں ارجنٹائن کے پریدیس نے گول کرتے ہوئے مجموعہ ایک ایک سے برابر کر دیا،،،چوتھے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے تین بار گیند کو جال کے اندر پھینک کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا۔
ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور بیلجیم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور ہفتہ کو فائنل سے قبل دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ ہالینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔۔