سابق وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ 5 سال میں جوترقی کی اس کی مثال نہیں ملتی۔
سیالکوٹ میں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے دعا کریں کہ وہ جلد تندرست ہوکر اپنے وطن عزیز واپس آئیں، خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف عوام کو کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو تاکہ آپ کے قیمتی ووٹ کے ذریعے نواز شریف کامیاب ہوں، ووٹ کی عزت ہوگی تو خلق خدا کی عزت ہوگی،سیاست میں لوٹے ووٹ کے مستحق نہیں،ماضی گواہی دیتا ہے کہ ہم نے کبھی عوام سے جھوٹ نہیں بولا، عوام 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر ووٹ کی حرمت کی پاسداری کریں