پی ٹی آئی نے امیدواروں کی نئی فہرست جاری کردی۔
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں میں حصہ لینے والے امیدواروں کی نئی فہرست جاری کردی ہے۔پارٹی ترجمان کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی کے 244 حلقوں پرجبکہ پنجاب کی صوبائی وقومی سے 277،سندھ سے 97، خیبرپختونخوا سے بھی 97 اوربلوچستان سے40 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے گی۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 14خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے جبکہ حتمی فہرست میں کئی امیدواربھی شامل کئے گئے ہیں۔عمران خان پانچ حلقوں سے،شاہ محمودقریشی تین جبکہ طاہرصادق اورغلام سرور دو،دو حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب سے قومی اورپنجاب اسمبلی کے حلقوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ۔