لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کواین اے ستاون مری سے انتحاب لڑنے کی اجازت دے دی
لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے این اے ستاون مری سے شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی سے متعلق درخواست پرسماعت کی،سابق وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ اپلیٹ ٹریبونل نے موقف سنے بغیرنااہل قراردیا ،ٹریبونل کو کسی کو آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت نااہل قراردینے کا اختیارنہیں، عدالت نے قرار دیا کہ آئین کے تحت ہرشخص کوشفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو انتخابات لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے الیکشن اپیلٹ کا فیصلہ معطل کردیا،عدالت نے وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہنجاب ہمارا گھر ہے کسی کوایک سیٹ بھی لینے نہیں دیں گے،نوازشریف نے سوسے زائد پیشیاں بھگتیں،شرم کی بات ہے کہ ایک ایسے مقدمے میں وزیراعظم کوگھسیٹا گیا جس میں ان کا نام ہی نہیں تھا