نوازشریف کے نام الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن , الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کونوجولائی طلب کرلیا
سابق وزیراعظم نواز کے نام پر پارٹی ہونے پرعوامی تحریک کے عہدیدار نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے نو جولائی کو نواز شریف کو طلب کر لیا،،،اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے جوجاتی امرا کے پتہ پر بھیجا گیا ہے،،،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا ہے،،،نا اہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی،،،یہ آئین اور قانون کے خلاف ہے،،،نواز شریف کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے،،، سپریم کورٹ کے اٹھائیس جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کارروائی کرے