فوری طور پر پی آئی اے میں کوئی بہتری نہیں لائی جا سکتی، پی آئی اے کی خستہ حالی کا ذمہ دار ملک کے سیاسی حالات ، پی آئی اے
سپریم کورٹ میں قومی ایئرلائن کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر قومی ایئرلائن میں کوئی بہتری نہیں آسکتی ۔۔ ملک کے سیاسی حالات کا پی آئی اے پر منفی اثر پڑا۔زیادہ ترروٹس پر نقصان اور ضرورت سے کئی گنا زیادہ ملازمین خسارے کی وجہ بنے۔ زیادہ تر جہاز گراؤنڈ ہوچکے ہیں۔سیاسی مداخلت اور عملے کی مایوسی جیسے چیلنجر کا سامنا ہے۔ پی آئی اے کا خسارہ 406 ارب تک پہنچ گیا ہے جبکہ اس کے کل اثاثے 111 ارب روپے کے ہیں ،، جواب میں کہا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن پرانے سرکاری اداروں کی طرز پر چل رہی ہے،، ایئرلائن کی بہتری میں یونینز بہت بڑی رکاوٹ ہیں ،، جواب میں کہا گیا کہ ،، جہازوں پر مارخور کی تصویر لگانے کا مقصد قومی پرچم کی تصویر ہٹانا نہیں تھا ،، قومی پرچم کو جہاز کی دُم سے درمیان میں منتقل کیا ہے،، عدالت ایئرلائن انتظامیہ کی سہولت کیلئے مناسب احکامات جاری کرے ،، ۔پی آئی اے کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں استدعا کی گئی کہ پی آئی اے کے سی ای او کا نام ای سی ایل سےنکالاجائے۔