عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ کے لیے امیدواروں کے پاس پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا وقت ختم ہو گیا
عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ کے لیےامیدواروں کے پاس پارٹی ٹکٹس جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا،، امیدوار انتخابی نشان کے حصول کے لیے ریٹرننگ افسران کے پاس پارٹی ٹکٹ دوپہر چار بجے تک جمع کرواسکتے تھے، الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران ہفتہ کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کریں گے اور امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کریں گے،، دوسری جانب کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت بھی ختم ہوگیا ہے،، جن امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے ان کے نام فائنل لسٹ میں شامل نہیں کیے جائیں گے جبکہ باقی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے جائیں گے