پارٹی ڈسپلن کی خاطر NA158 اور NA155 سے کاغذات واپس لے لئے ہیں، عمران خان کا کوئی مخالف نہیں وہ اپنے دشمن خود ہیں۔ جاوید ہاشمی
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ حلقہ این اے 158 سے انتخاب لڑتا توجیت جاتا تاہم ٹکٹ کی خاطرپارٹی ڈسپلن خراب نہیں کیا،گیارہ حلقوں سے ایم این اے منتخب ہوا،ہمیشہ قومی سیاست کی اوردامن صاف رہا،انھوں نے کہا میرا مقصد تحریک انصاف کی سیاسی موت نہیں تھا ،،تاہم کوئی تیسرا آدمی یا اس کی انگلی عوام کے حق حکمرانی کا فیصلہ نہیں کرسکتے،،آج عوام خود سوال کر کے اپنے نمائندوں کا احتساب کر رہے ہیں،، ہمیشہ عوام کو طاقت اورعزت دو ورنہ وہ آپ کواڑا دیں گے،جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ بینظیربھٹو لیڈرتھیں لیکن اس کا فائدہ موجودہ لوگ نہیں لے سکیں گے،،مسلم لیگ نے ملک میں امن قائم کیا،،سڑکیں بنائیں اوربجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی