یورپ میں سورج آگ برسانے لگا
موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کے باعث یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور سورج آگ برسا رہا ہے، جرمنی ، پولینڈ اور جمہوریہ چیک میں گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ جرمنی میں جون کے مہینے میں ملکی تاریخ کا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جرمنی میں تاریخ کا بلند ترین درجہ حرات پولینڈ کی سرحد پر واقع شہر کَوشن میں ریکارڈ کیا گیا جو 44.1 سے 44.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ قبل ازیں جرمنی میں بلند ترین درجہ حرارت ستائیس جون انیس سو سینتالیس کو بیوہلر ٹال شہر میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو48.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔