مدرسے میں بچے کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل
2019)راولپنڈی کے مدرسے میں بچے کو الٹا لٹکا کر بدترین تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کو پرانا قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک کشمیریاں کے ایک مدرسے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاری معمولی غلطی پر بچے پر بدترین تشدد کرتا ہے اور اسے الٹا لٹکادیتا ہے۔ پولیس کے مطابق بچے پر تشدد اور الٹا لٹکانے کا واقعہ پانچ چھے ماہ پرانا ہے،طالب علم ابوبکر کو معمولی غلطی پرقاری نور محمد نے الٹا لٹکایا تھا،بچے کے والدین کومانسہرہ سے بلایا ہے،درخوست پرتھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس کا موقف ہے کہ مدرسے کامفتی ناصر محمود عباسی مری میں فورتھ شیڈول میں شامل ہے