بجٹ پاس نہیں بلڈوز ہوا ہے۔ آصف زرداری کا صحافی کو جواب
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ پاس نہیں بلڈوز ہوا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ ہاس پہنچے تو صحافی نے ان سے بجٹ سے متعلق سوال پوچھا کہ زرداری صاحب بجٹ پاس ہوگیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بجٹ پاس نہیں بلکہ بلڈوز ہوا ہے۔واضح رہے قومی اسمبلی نے گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی تھی اور فنانس بل 2019 کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔