افغانستان میں طالبان کا حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ پر حملہ، 30 اراکین ہلاک
افغانستان میں طالبان جنگجووں نے ایک گاوں پر حملہ کرکے حکومت کے حمایت یافتہ مسلح گروہ کے 30 اراکین کو قتل کردیا اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجووں نے صوبے بغلان کے ضلع نہرن کے ایک گاوں پر حملہ کردیا، حکومت کے حمایت گروہ اور طالبان کے درمیان 6 گھنٹے تک گھمسان کی جنگ جاری رہی جس کے نتیجے میں حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے 30 اراکین مارے گئے۔
حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ طالبان جنگجووں کے خلاف افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد و معاونت کے لیے تشکیل دیا گیا ہے جس نے اب تک افغان فوج کے ہمراہ طالبان کیخلاف کئی کامیاب آپریشن میں حصہ لیا ہے۔
اس گروہ میں افغان قبائل کے سردار بھی شامل ہیں۔افغان حکومت کی جانب سے طالبان حملے میں حکومتی یافتہ گروہ کے اراکین کے قتل پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، دوسری جانب طالبان ترجمان نے اس کارروائی کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارے گئے مسلح گروہ کیاراکین کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ملا۔