افغان صدر کی شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری
افغان صدر اشرف غنی نے آج لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پرحاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔افغان کے معاشی ماہرین اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت اعلی افغان حکام ان کے ہمراہ تھے۔افغان صدر نے علامہ محمد اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور معزز مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔