بنگلہ دیش کے سکرٹری دفاع کورونا وباء کے باعث چل بسے
بنگلہ دیش کے سکرٹری دفاع عبداللہ المحسن چوہدری کورونا کے باعث چل بسے۔ ملکی میڈیا کے مطابق وہ ڈھاکہ کے مشترکہ فوجی اسپتال (سی ایم ایچ) میں زیر علاج تھے۔انہیں 29 مئی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور 6 جون کو انکا کوڈ 19 پازیٹو آیا تھا، ان کی حالت خراب ہونے کے بعد انہیں 18 جون کو شدید نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ وہ پیر کے صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔عبد اللہ کی عمر 57 سال تھی اور انہوں نے ورثے میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔