کرونا وائرس: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 500 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 576 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 74 ہزار 778 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 8 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 16 سو 81 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 576 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 74 ہزار 778 ہوگئی۔ترجمان کے مطابق اب تک 4 لاکھ 85 ہزار 496 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، صوبے میں کرونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 26 ہزار 62 ہوچکی ہے۔پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک بن گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 ہزار 557 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512 ہوگئی۔اس عرصے میں کرونا کے مزید 49 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی 4 ہزار سے تجاوز کر گئی۔گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 18 سے بڑھ کر 19 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 935 ہوگئی۔