پاکستان نے سکھ یاتریوں کیلیے کرتارپور راہداری کھول دی
نارووال: پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور راہداری کھول دی ، ایس او پیز کے تحت یاتریوں کو دعائیہ تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دربار صاحب کرتار پور سکھ یاتریوں کے لیےکھول دیا گیا ،کرتارپورگوردوارہ میں سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پردعائیہ تقریب ہوئی ۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ایس او پیز کے تحت یاتریوں کو دعائیہ تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی۔