انگلینڈ پہنچنے والے قومی کھلاڑیوں کے کروناٹیسٹ لے لیے گئے

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کی انگلینڈ میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، اسکواڈ میں شامل 20 کھلاڑیوں اور 12 ٹیم آفیشلز کے ٹیسٹ ای سی بی کے میڈیکل پینل نے لیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم انگلش کھلاڑیوں سے سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچ چکی ہے، ہوٹل میں آرام کے بعد کرکٹرز اور آفیشلز کے کروناٹیسٹ لے گئے، پاکستان سے برطانیہ روانہ ہونے والے اسکواڈ کے علاوہ باؤلنگ کوچ وقار یونس کی بھی ٹیسٹنگ کی گئی۔ ممکنہ طور پر کرونارپورٹس جلد آجائیں گی، اسکواڈ اور آفیشلز کے مرحلہ وار کروناٹیسٹنک کا عمل دورہ انگلینڈ مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔ خیال رہے گزشتہ رات گرین شرٹس مانچسٹر پہنچی تھیں جس کے بعد اب وہ ووسٹر میں قیام پذیر ہی