دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کر گئی
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد اکثر ملکوں اور خطوں میں بڑھتی جا رہی ہے اور دنیا بھر میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔سانس اور پھیپھڑوں کی یہ بیماری خصوصاً زائد العمر اور بوڑھے افراد کے لیے زیادہ خطرناک ہے جس سے اب تک دنیا بھر میں کم از کم 5لاکھ ایک ہزار افراد ہلاک اور ایک کروڑ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یکم سے 27جون کے دوران کورونا وائرس سے دنیا بھر میں روزانہ اوسطاً 4ہزار 700 افراد ہلاک ہوئے۔