سابق فرانسیسی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو قید کی سزا
پیرس: سابق فرانسیسی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو جعلی نوکری کے مقدمے میں قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی عدالت نے سابق وزیراعظم فرناسوا فییون اور ان کی اہلیہ پینیلپی فییون کو دھوکا دہی اور سرکاری خزانے میں خردبرد کے الزام میں قید اور جرمانے کی کڑی سزا سنادی۔ سابق وزیراعظم پر الزام تھا کہ انہوں نے 1990 سے لے کر 2000 کے دوران بطور رکن پارلیمنٹ اپنی اہلیہ کو اپنا پارلیمانی معاون ظاہر کیا جس کے بدلے ان کی اہلیہ کو سرکاری خزانے سے لاکھوں یورو ادا کیے گئے حالانکہ ان کی اہلیہ نے کبھی بھی ان کے معاون کے طور پر کام نہیں کیا تھا۔