مقبوضہ کشمیر : قابض بھارتی فوج کی فائرنگ,کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔عالمی میڈیا کے مطابق سرینگر میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،دوسری جانب نامعلوم افراد نے حملہ کرکے 2بھارتی فوج کے جوانوں کو بھی زخمی کردیا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔