بھارت نے اگنی پی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا،یہ میزائل ایک ہزار سے دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تجربہ پیر کی صبح 10بج کر 55منٹ پر اڑیسہ کے ساحل بالاسور کے نزدیک جزیرے میں کیاگیا،مختلف ٹیلی میٹری اور ریڈار سٹیشنوں سے میزائل کی نگرانی کی گئی ۔بھارت کا یہ شارٹ رینج میزائل ایٹمی صلاحیت کا حامل ہے اور 1ہزار کلو گرام تک پے لوڈ لے جا سکتا ہے، ڈبل سٹیج بیلسٹک میزائل اگنی 1کے مقابلے ہلکا اور زیادہ تیزرفتار ہے، ڈی آر ڈی او حکام کا دعوی ہے کہ اگنی پی اپنے نشانے کو زیادہ درستگی سے نشانہ بناتا ہے،یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت کورونا سے متاثرہ دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اس کے باوجود مودی سرکار عوام کے علاج معالجے پر فنڈز خرچ کرنے کی بجائے میزائل تجربوں میں مصروف ہے۔
مودی سرکار کا جنگی جنون:اگنی پی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا
Jun 29, 2021 | 15:30