اس سال ٹیکس اور لیوی کی مد میں 33 فیصد زائد پیسے لیں گے: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل
اسلام آباد: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل گیا ، اس سال ٹیکس اور لیوی کی مد میں 33 فیصد زائد پیسے لیں گے ۔اسلام آباد میں ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکومت تمام دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لارہی ہے ، حکومت نے غریبوں کی نسبت امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس لگایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج صبح پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے ایم ای ایف پی ملا ہے ، پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط مل جائے گی ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں ، پچھلے 4 سال میں قوم کو 20 ہزار ارب روپے کا مقروض کیا گیا ، یہ قرض 71 سال کے قرضوں کا 80 فیصد ہے ۔ سابق حکومت نے غیر مستحکم سبسڈی عوام کو دی تھی جس کا ملک کو نقصان ہوا ۔