کراچی: ریسکیو 1122 کیساتھ فائر بریگیڈ سروس منسلک
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہریوں کو ایک فون کال پر ریسکیو کی تمام سہولتیں مل سکیں گی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اب 1122 پر ایمبولینس سروس کے ساتھ فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا جا سکے گا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا آغاز تجرباتی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ یہ تجربہ کامیاب ہونے پر اس سہولت کو مستقل کر دیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ یہ سہولت شہریوں کو آج سے میسر ہو گی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مستقبل میں اس سروس کے ساتھ پولیس 15 مددگار کو بھی جوڑ دیا جائے گا۔