ٹوئٹرپرلوڈشیڈنگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ملک بھر میں جاری طویل لوڈشیڈنگ کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ لوڈشیڈنگ ٹاپ ٹرینڈ پر آ گیا ہے جس کے بعد لوگوں نے اس کی بھی میمز بنانا شروع کردیں میر حمزہ نامی صارف نے ٹو ئٹر پر کراچی کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ روشنیوں کا شہرآج کل اندھیروں کا شہر بن گیا ۔ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ بجلی کے بغیر رات گزارنا اب معمول بن گیا ہے جبکہ شیراز نامی صارف نے لوڈشیڈنگ کے فوائد شیئر کردیئے۔