قیام پاکستان کے 75 سال : خصوصی ’’لوگو‘‘ جاری
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر ڈائمنڈ جوبلی کی خوشیوں اور مبارک موقع پر ’’عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان‘‘ کے عنوان سے خصوصی ’’لوگو‘‘جاری کردیا ہے . انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان سے محبت اور اس عزم کی تجدید ہے کہ ہمارے بہادر اور عظیم بزرگوں اور شہدا نے جس عزم سے پاکستان بنایا تھا، اسی عزم کے ساتھ معاشی طور پر اسے مضبوط اور خودانحصار، فلاحی مملکت اور دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنائیں گے۔