وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آج متوقع
لاہورہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف اہم کیس پر سماعت شروع ہو گئی۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے کہا کہ پچیس ووٹ نکال کردوبارہ پولنگ کی صورت میں اکثریت والا وزیراعلیٰ بن جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پرقرار دیا کہ اگر وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اجلاس کو دوبارہ سولہ اپریل کی تاریخ پر لے جائیں اور پولنگ دوبارہ ہو تو بحران سے کیسے بچا جا سکتا ہے ۔ وکیل پی ٹی آئی نے گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ دس روز کی مہلت دی جاٸے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ نٸے آنے والے پانچ ارکان سولہ تاریخ کے اجلاس میں کیسے ووٹ ڈالیں گےہم صرف سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرواٸیں گے۔