سرگودھا :مسافربس اور رکشہ میں خوفناک تصادم ، 5 افراد جاں بحق

افسوس ناک حادثہ خوشاب روڑ عزیز بھٹی ٹاؤن کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں ۔ ریسکیو کی جانب سے زخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ۔ مسافر کوچ میانوالی سے سرگودھا آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔