"پنجاب کی غیر آئینی حکومت کے دن گنے جاچکے”

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت غیرآئینی حکومت چل رہی ہے جس کے ختم ہونے کےدن آگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے اپنی توپوں کا رخ الیکشن کمیشن کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ پران ااصول ہے کہ 8300پر میسج کرتےہیں تو پتہ چلتاہےمیرا ووٹ کہاں ہے؟ مگر صورت حال یہ ہے کہ بیس حلقوں پر الیکشن ہورہاہے لوگ میسج کرتےہیں تو جواب اگلےجنرل الیکشن کا آرہا ہے۔ اسدعمر نے کہا کہ یہ تو سیدھاسیدھا دھاندلی کےمترادف ہوگیا،عوام کو گمراہ کیاجارہاہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب کے بیس حلقوں میں شکایت پر فوری ذمہ داری نبھائے لیکن ہمیں الیکشن کمیشن سےایکشن لینےکی امیدنظر نہیں آرہی۔