کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد : حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کورونا ٹیسٹنگ کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو اٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایات کردیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرصحت قادر پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہو رہا ہے، کورونا سے خوفزدہ نہیں مگراحتیاط کی ضرورت ہے۔ وزیرصحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے، کورونا کم ہوا ہے مکمل ختم نہیں ہوا، سماجی فاصلہ، فیس ماسک، ہینڈسینٹائزرکا استعمال ضروری ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ مثبت کورونا کیسز کی شرح ایک سے 3فیصد تک پہنچ چکی ہے، حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، چاروں صوبوں کوکوروناٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایات کردی ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ملک کی اہل85 فیصد سےزائدآبادی کی کوروناویکسینیشن ہوچکی، بوسٹر کورونا ویکسینیشن مہم جاری ہے، کوشش ہے یومیہ 10لاکھ افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جا سکے۔