کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرتےہوئے ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب چار ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں میں رینجرز نے ٹارگٹ کلرز کےخلاف آپریشن میں چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بلال ، عبدالحلیم اور علی شامل ہیں، یہ بھی بتایا گیاہےکہ ٹاگٹ کلنگ میں مطلوب بلال کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزمان کے قبضےسے پانچ راکٹ، چھ کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔