ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنےاور سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ اور مٹھی میںپڑی جہاں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا اس کے علاوہ تربت میں انتالیس، چھوراڑتیس، کراچی اور دادو سینتیس، اسلام آباد اور مظفرآباداٹھائیس، لاہور اور ملتان بتیس، کوئٹہ چھبیس، گلگت اکیس، فیصل آباد تیس اور مری میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔