ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا .محکمہ موسمیات نے آج بھی شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کردی.
ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،،،بلوچستان سے آنے والے ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،کوئٹہ میں بھی صبح کے وقت ہونے والی بارش نے موسم سرد کر دیا۔لاہور اور گردونواح میں آج بھی بونداباندی اور ٹھنڈی ہواؤں سے خنکی میں اضافہ ہوگیا،،کالی گھٹاؤں اور بادلوں موسم کو دلفریب بنادیا ہے،،، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ بارش زیارت میں پینتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ چھتیس سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ میرپور خاص گرم ترین مقام رہا۔