محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی نوید سناد ی
ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے نے موسم ایک بار پھر خوشگوار بنا دیا،اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا،لاہور میں رات گئے ہونے والے بارش کے بعد تمام دن بادلوں کا راج رہا،کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی بھی جاری رہی- اسلام آباد ، راولپنڈی،پشاور ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات،جہلم، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی ابررحمت برسا ، ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اور کشمیر کے مختلف مقامات پر مزید بارشوں کی نوید سنائی ہے-