الطاف حسین نے وزیراعظم سے یمن کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا
خلیج کی صورتحال پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مشاورت سےفیصلہ کیاجائےموجودہ نازک صورتحال میں کیاکرناچاہیے، موجودہ حالات دنیاکوتیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل سکتےہیں، ترقی پسند اور لبرل کہنے والی بعض قومی جماعتیں آج اصول سے ہٹ کر سعودی عرب کی حمایت کرنے کا درس دے رہی ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سے اپیل کی کہ وہ کسی ملک کی حمایت سےپہلےپچھلی جنگوں کےنتائج سامنےرکھیں، بیرونی قوتوں کے مفادات کیلئے کسی معاملے میں ہاتھ ڈالنے کے نقصانات کے بارے میں بھی سوچنا ہو گا، الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ اہم معاملے پر وقت ضائع کئے بغیر فوری طورپرآل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے-