سیکیورٹی خدشات کےباعث وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس آج بھی معطل ہے
اسلام آباد میں جاری مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہین ،ریڈ زون اور اس کے ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس تیسرے روز بھی معطل ہے،،دوسری جانب
شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا ، ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہے،، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ڈی چوک پر کنٹینر لگا لیا اور ہزاروں افراد دھرنے میں موجود ہیں جس کی وجہ سے اسلام آباد کے بیشتر داخلی راستے بند ہیں،، جب کہ ایکسپریس وے پر شدید ٹریفک کا دباؤ ہونے کی وجہ سے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں آنے جانے والوں کو شدید مشکلات سامنا ہےادھر ریڈ زون کا کنٹرول فوج نے سنبھال رکھا ہے جب کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکننا ہیں، احتجاج کرنے والی مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا اور بااختیار حکومتی شخصیات سے ہی مذاکرات ہوں گے۔ جبکہ پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون سروس بحال کرنے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی