اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کےباہردھرنا تاحال جاری ہے
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے والے مذہبی جماعتوں کے علما کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، تھانہ آئی نائن اور تھانہ کوہسار میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف چوبیس گھنٹے بعد مقدمات درج کئے گئے، مقدمات میں مذہبی جماعتوں کے رہنما ثروت اعجاز قادری، خادم حسین رضوی، افضل قادری، ڈاکڑ اشرف جلالی اور دیگر علما نامزد ہیں، مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ، کار سرکار میں مداخلت، جلسے جلوس کرنا، اور حکومت کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے کی دفعات شامل ہیں، ریڈ زون میں موجود اہم عمارتوں کی سیکیورٹی پاک فوج نے سنبھال لی ہے، جبکہ پولیس اور رینجرز بھی سیکورٹی کے انتظامات سرانجام دے رہی ہے ۔