کراچی میں مذہبی جماعتوں کا نمائش چورنگی پردھرناجاری ہے
کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے نمائش چورنگی پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔دھرنے کی وجہ سے نمائش چورنگی کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ مذہبی جماعتوں کے دھرنے کی وجہ سے نیو ایم اے جناح روڈ پر بھی شدید ٹریفک جام ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہوکررہ گئے ہیں۔ گارڈن اور سولجر بازار میں بھی شدید ٹریفک جام نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو نیو ایم اے جناح روڈ اور گارڈن کے متبادل روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دھرنے کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےہیں۔ دوسری جانب دھرنے کے شرکا کی جانب سے مطالبات منظور نہ ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے