اب بھی کہتا ہوں نیشنل ایکشن پلان پرپوری طرح عمل نہیں ہورہا: خورشید شاہ
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل نہیں ہو رہا،ہم دہشت گردی کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کریں گے،،،، لیکن اس کے باوجود ہمیں سیاسی دباؤ کا شکار کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آپریشن ہونا ایک اچھی بات ہے،،، کئی بار کہہ چکے ہیں پنجاب میں دہشت گردوں کی نرسیاں موجود ہیں، ان کے خلاف موثر کارروائی ہونی چاہیے ،خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سانحہ لاہور قابل افسوس اور قابل مذمت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پوری قوم اس سانحے پر افسردہ ہے۔