نیپرانےبجلی کی قیمت میں4روپے 36پیسےفی یونٹ کمی کی منظوری دےدی
نیپرا ہیڈکوارٹرز میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کے دوران سی پی پی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ انرجی مکس بہتر کرنے کی وجہ سے ساڑھے پانچ ارب روپے کی بچت ہوئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے باعث بھی بجلی کی پیداوار میں بچت ہوئی، فروری میں فرنس آئل سے فی یونٹ پیداواری لاگت پانچ روپے پچیس پیسے رہی، جبکہ صارفین سے سات روپے چھبیس پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے، سی پی پی اے کی جانب سے میرٹ آرڈر تبدیل کرنے پر نیپرا حکام نے برہمی کا اظہار کیا، حکام کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کر کے صارفین کو ایک ماہ کے دوران اربوں روپے کے ریلیف سے محروم کیا گیا، اگر میریٹ آرڈر پر عملدرآمد کیا جاتا تو صارفین کو پانچ روپے فی یونٹ سے زیادہ کا ریلیف مل سکتا تھا ۔