ڈی جیISPRاوروفاقی وزیراطلاعات کی مشترکہ پریس کانفرنس میں گرفتاربھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیوکااعترافی ویڈیو بیان دکھادیاگیا
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران گرفتار را ایجنٹ کل بھوشن یادیو کا اعترافی بیان دکھایا، اعترافی بیان میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ نے کہا کہ اسے دو ہزار تیرہ میں را میں شامل کیا گیاگرفتار را ایجنٹ نے اعتراف کیا کہ اسے بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کراچی اور بلوچستان میں بدامنی اور علیحدگی پسند بلوچ تنظمیوں کو سپورٹ کرنے کا مشن دیا گیا۔بھارتی ایجنٹ نے کہا کہ اسے نے اپنا یہ تمام بیان بغیر کسی دباؤ کے دیا جبکہ تمام حقیقت بتانے کے بعد پاکستانی حکام نے اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا۔