گوجرانوالہ کےDHQمیں خواتین کو چھیڑنےوالانوجوان گارڈزکےہتھےچڑھ گیا۔خوب درگت بنانےکےبعد پولیس کےحوالےکردیاگیا
گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خود کو سکیورٹی گارڈ ظاہر کرنےوالے نوجوان نے خواتین کو تنگ کرنا شروع کر دیا۔ خواتین نے ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا تو نوجونوان نے دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ دوسری جانب ہسپتال کے گارڈز نے نوجوان کو پکڑ کر اس کی خوب درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کا گارڈز یا عملے سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ صرف عیادت کے بہانے آیا تھا اور خواتین کو پریشان کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔