ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے2روز کے دوران موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم رہے گا، اگلے دو روز کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک ر ہے گا، آج صبح سویرے ہی کراچی کا پارہ چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ لاہور میں بتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اسلام آباد اٹھائیس، پشاور تیس، کوئٹہ چھبیس، گلگت بائیس، چترال اکیس اور ہنزہ میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بےنظیر آباد میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں آہستہ آہستہ سورج غصہ دکھاتا نظر آ رہا ہے، مٹھی، چھور اور حیدرآباد میں درجہ حرارت اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔