ڈیون اور کورنوال کاؤنٹیز میں سکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے بعد بند کیا گیا
برطانیہ میں متعدد سکولوں کو سیکیورٹی خدشات کے بعد تاحکمِ ثانی بند کردیا گیا،،بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اسکولوں کو بند کرنے اور سیکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ،، ڈیون اور کورنوال کاؤنٹیز کے متعدد تعلیمی اداروں کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے بعد انہیں بند کردیا گیا ،، جب کہ ڈورم کاؤنٹی کو بھی دھمکیوں سے خبردار کیا گیا ہے،اسکول انتظامیہ کو دھمکی دی گئی کہ حملہ آور بچوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھاسکتے ہیں یا پھر انہیں فائرنگ کا نشانہ بناسکتے ہیں،، پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھمکیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور وہ اسکولوں سے رابطے میں ہیں