ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے تیاریوں کا آغاز آج سے ہوگا،
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے منتظر گرین شرٹس تیاریوں کا آغاز آج سے کریں گے ،منتخب اسکواڈ میں شامل کرکٹرز ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور معاون سٹاف کی نگرانی میں شام چھ بجے سے رات نو بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کریں،،ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل دو ٹریننگ سیشن ہوں گے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز یکم ، دو اور تین اپریل کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے،نیشنل سٹیڈیم کو پی ایس ایل فائنل میں قومی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے،،،ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز کی تیاری کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔