بال ٹمپرنگ سکینڈل: ڈیوڈوارنر نے دنیامیں کرکٹ کے چاہنے والوں سے معافی مانگ لی.
دورئہ جنوبی افریقہ میں کھیلے تیسرے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ تنازع میں پکڑے جانے والے تین آسٹریلوی کرکٹرزمیں سے ایک ڈیوڈوارنر نے بالآخر سوشل میڈیا کا سہارا لیکر اپنی زبان کھول دی ہے۔ڈیوڈوارنر نے انسٹاگرام پر دئیے گئے اپنے پیغام میں کہاکہ آسٹریلیا اور پوری دنیا میں کرکٹ کے چاہنے والو،میں سڈنی واپس جا رہاہوں، مجھ سے غلطی ہوگئی جس سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا،اس کیلئے میں شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں اور اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں سمجھ سکتاہوں کہ اس واقعہ سے کرکٹ شائقین کو کس قدر تکلیف ہوئی ہے،یقینا یہ حرکت اس کھیل پر ایک داغ ہے جس سے ہم سب محبت کرتے ہیں اور میں تو لڑکپن سے اس کھیل سے محبت کرتاآرہاہوں، اس واقعہ کے بعد مجھے آرام اور فیملی ،دوستوں اور قابل اعتماد مشیروں کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت ہے، میں کچھ دن بعدمزید بات کروں گا۔