تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا چاہیے، جمہوریت پاکستانی عوام کی خواہش ہے، پاکستان آکر بے حد خوش ہوں: ملالہ یوسفزئی
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آج ساڑھے پانچ سال بعد واپس پاکستان آئیں،، اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کاا ہتمام کیا گیا ،، تقریب سے خطاب کےآغاز میں انہوں نے اردو اورپشتو میں خوش آمدید بھی کہا،، ملالہ نے کہا کہ پاکستان آکر بے حد خوش ہوں،، پانچ سال سے یہ ہی خواب دیکھا کہ کب پاکستان واپس جاؤں،، یقین نہیں آرہا کہ اپنے ملک میں ہوں
انہوں نے کہا کہ جب کہیں سفر کرتی تھی تو تصور کرتی تھی کہ یہ پاکستان ہے،، ابھی 20 سال کی ہوں، زندگی میں بہت کچھ دیکھا، اگر میں چاہتی تو کبھی بھی اپنے ملک کو نہیں چھوڑتی، ہمیشہ سے خواب تھا پاکستان جاؤں، وہاں بنا کسی خوف کے گلیوں میں گھوموں اور لوگوں سے ملوں، اپنے پرانے گھر جاؤں، جیسا پہلے تھا سب ویسا ہی ہو،انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو تعلیم کے ذریعے خودمختار کرنا بے حد ضروری ہے ،بچوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے ،، انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہو نا چاہیے، جمہوریت پاکستانی عوام کی خواہش ہے،،