چیف جسٹس سے ملاقات میں وزیراعظم نے نوازشریف کو بچانے کے لیے ہاتھ باندھے ہوں گے، باجوہ ڈاکٹرائن آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان مخالفین پر برس پڑے،، بولے،، شاہد خاقان عباسی منی لانڈر اور قوم کے مجرم کو اپنا وزیراعظم کہتے ہیں،،کوئی شک نہیں کہ انہوں نے چیف جسٹس سے ملاقات میں ہاتھ باندھے ہوں گے اور کہا ہوگا کہ این آراو دے کر کسی طرح نواز شریف کو بچاﺅ،، کپتان نے سینیٹ الیکشن پر بیان پر بھی وزیر اعظم کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،، بولے شاہد خاقان عباسی 2013 کی دھاندلی پر کیوں نہیں بولے، ، یہ کہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا، شاہد خاقان اپنی یادداشت کھولیں، چھانگا مانگا میں پہلی مرتبہ پیسہ چلا،، شاہد خاقان نے سینیٹ کے چیئرمین پر تنقید اس لیے کی کہ نوازشریف نے ان کی ڈوریاں پکڑی ہوئی ہیں ،، عمران خان نے کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن یہی ہے کہ وہ پاکستان کے آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں ،، شریف ڈکٹرائن دھاندلی کرکے پاور میں آنا ،، میگا پراجیکٹس میں پیسہ بنا کر باہر بھیجنا اور بچوں کے نام کرنا ہے ،، کوئی پکڑے تو کہو جمہوریت خطرے میں ہے،، عمران خان نے نئی جماعت بننے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد بھی دی،، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ،، بلوچستان میں سینیٹ کاالیکشن جمہوری طریقے سے ہوا،، اگر وزیراعظم نے اپنے الفاظ واپس نہ لیے تو بلوچستان سے اسلام آبادتک مارچ کریں گے۔۔۔