منتخب وزیراعظم کو نکال کر آج تک ثبوت ڈھونڈیں جارہے ہیں۔ جس صندوق کی چابیاں واجد ضیا کے پاس ہیں ان سے کچھ نہیں نکلا, مریم اورنگزیب
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کے سٹار گواہ نے آج پھر نواز شریف کے حق میں بیان دیدیا۔ وہ قانونی نکات پر جواب دینے سے قاصر نظر آئے۔ واجد ضیا بتائیں انہوں نے قطری شہزادے کو سوالنامہ کیوں نہیں بھیجا انہیں ایسا کرنے سے کس نے روکا۔ واجد ضیا نےعدالت میں تسلیم کیا کہ قطری شہزادے نے سوالنامہ بھیجنے کا کہنا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ یہ کیسی جے آئی ٹی تھی جو قانون سے بالاتر ہو کر اپنے اتفاق رائے پر کام کررہی تھی۔ منتخب وزیراعظم کو نکال کر آج تک ثبوت ڈھونڈے جارہے ہیں جس صندوق کی چابیاں واجد ضیا کے پاس ہیں ان سے کچھ نہیں نکلا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ دستاویزات جو شریف خاندان نے جمع کرائیں انہیں جے آئی ٹی اپنے ثبوت کے طور پر پیش کررہی ہے۔ ملالہ یوسف زئی کی واپسی کے بارے میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں۔ملالہ یوسفزئی کی وطن واپسی دہشتگردی کو شکست ہے