پاک سرزمین پر کسی عسکری گروپ کو کارروائی کی اجازت نہیں دی جائیگی: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی عسکری گروپ کو ملک میں کارروائیاں کرنے یا پاکستان کی حدود میں کسی بھی عسکری سرگرمی کیلئے اپنا علاقہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے خیالات کااظہار اسلام آباد میں داخلی سلامتی کی قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ قومی لائحہ عمل پر عمل درآمد موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ موجودہ حکومت کی طرف سے عسکریت پسندی، دہشت گردی کی مالی معاونت کے خاتمے، منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے بارے میں کئے گئے مختلف آئینی اورانتظامی اقدامات کاذکرکرتے ہوئے انہوں نے اس جدوجہدکونتیجہ خیزاختتام تک پہنچانے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پرزوردیا۔